صولت مرزا کی پھانسی 72 گھنٹے کے لیے روک دی گئی

ویب ایڈیٹر


مچھ: صولت مرزا کی اپیل سن لی گئی۔ ایوان صدر نے پھانسی باہتر گھنٹے کے لیے روک دی۔ مچھ جیل کو احکامات پہنچا دیئے گئے۔ فیصلہ وزیراعظم کی ایڈوائس پر وزارت داخلہ کی جانب سے ارسال کی گئی سمری کی بنیاد پر کیا گیا۔


صولت مرزا کے بیان نے ہلچل مچائی۔ اعلیٰ حکام فوری حرکت میں آئے۔ پھانسی 72 گھنٹے کے لیے روک دی گئی۔


پھانسی کے مجرم صولت مرزا نے سزا پرعملدرآمدر میں تاخیر کی اپیل کی تھی۔ ایوان صدر میں اجلاس کے دوران پھانسی پر عملدرآمد روکنے کی وزیراعظم کی ایڈوائس پر وزارت داخلہ کی سمری پر غور ہوا۔


اور پھانسی 72 گھنٹے کے لیے روکنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ احکامات فوری طور پر مچھ جیل فیکس کردیے گئے۔ جیل انتظامیہ نے تصدیق کی کہ ایوان صدر کے حکم پر سزا پر عملدرآمد روک دیا گیا ہے۔ سماء

Qadri

دی

olympic

Tabool ads will show in this div