روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی بند کرو، لاہور میں مظاہرین کا مطالبہ
لاہور : روہنگیا مسلمانوں پر مظالم کیسخلاف ملک بھر میں مظاہرے جاری ہیں، لاہور میں تاجر اور ڈرائیورز بھی سڑکوں پر آگئے، مظلوم مسلمانوں سے یکجہتی کیلئے ریلیاں نکالیں۔
روہينگيا مسلمانوں کی نسل کشی بند کرو، لاہوريوں نے بھی سخت الفاظ ميں مذمت کردی، تاجر برادری نے انار کلی سے پان منڈی تک ريلی نکالی، بازار بند کرکے تمام تاجروں نے اپنا احتجاج ريکارڈ کرايا۔
دوسری جانب رکشہ يونين نے بھی برما ميں مسلمانوں کیخلاف ہونیوالے مظالم کيخلاف آواز اُٹھائی۔ نيو کيمپس پُل سے برکت مارکيٹ تک نکالی جانيوالی ريلی ميں اُنہوں نے عالمی برادری سے مداخلت کا مطالبہ کيا۔
ریلی کے شرکاء کا کہنا تھا کہ حکومت سفارتی ذرائع سے برما حکومت پر دباؤ ڈالے اور مسلمانوں پر مظالم کا سلسلہ بند کرانے میں کردار ادا کرے۔ سماء
KILLING
rohingya muslims
تبولا
Tabool ads will show in this div