دو بھائیوں سمیت مزید 4 قاتل تختہ دار پر لٹکادیئے گئے
اسٹاف رپورٹ
راولپنڈی : قاتلوں کے انجام تک پہنچنے کا سلسلہ جاری ہے، آج بھی قتل کے 4 مجرموں کو پھانسی دے دی گئی جبکہ شفقت حسین اور صولت مرزا کی پھانسی 72 گھنٹوں کیلئے ملتوی کردی گئی۔
خون کا بدلہ خون، قتل کا انجام موت، مجرموں کی پھانسی کا عمل تیزی سے جاری ہے، راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں 3 قاتل تختہ دار پر چڑھادئے گئے، ان میں 2 سگے بھائی غلام علی اور اصغرعلی بھی شامل تھے۔
میانوالی کی سینٹرل جیل میں قتل کے مجرم عبدالستار کو پھانسی دی گئی، کراچی جیل میں قید شفقت حسین اور مچھ جیل میں قید صولت مرزا کی سزائے موت ملتوی کردی گئی۔ سماء
Hayatabad
سمیت
تبولا
Tabool ads will show in this div