پاک فضائیہ کی قیادت ایئرمارشل سہیل امان کے سپرد

اسٹاف رپورٹ

اسلام آباد : ایئر مارشل سہیل امان نے پاک فضائیہ کے نئے سربراہ کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھال لیں، سبکدوش ہونیوالے ایئر چیف طاہر رفیق بٹ نے فضائيہ کی کمان نئے ایئر چيف کو سونپيں۔

پاک فضائیہ کی قیادت ایئر مارشل سہیل امان کے سپرد کردی گئی، ایئر ہیڈ کوارٹر اسلام آباد میں منعقدہ پر وقار تقریب میں طاہر رفیق بٹ نے کمان کی علامتی چھڑی ایئرمارشل سہیل امن کے حوالے کی۔

تقریب سے خطاب میں ایئر مارشل طاہر رفیق بٹ کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس کیا جارہا ہے، آپریشن ضرب عضب اور قدرتی آفات میں فضائیہ کا کردار اہم رہا۔

پاک فضائیہ کے چاق و چوبند دستوں نے نئے اور سبکدوش ہونے والے سربراہان کو گارڈ آف آنر اور خصوصی سلامی پیش کی۔ سماء

pregnant

Tabool ads will show in this div