تحریک انصاف نے گورنرسندھ کو ہٹانے کا مطالبہ کردیا

ویب ایڈیٹر

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف نے مطالبہ کیا ہے کہ صولت مرزا کے بیان کے بعد ڈاکٹر عشرت العباد کو گورنر سندھ کے عہدے سے ہٹایا جائے۔

پی ٹی آئی ترجمان شیریں مزاری کہتی ہیں کہ ایم ڈی کے ای ایس سی کے قتل میں ملوث پھانسی کے مجرم صولت مرزا کے بیان کے بعد ڈاکٹر عشرت العباد کو فوری طور گورنر سندھ کے عہدے سے ہٹایا جائے، اس عہدے کو غیرجانبدارانہ تحقیقات کی راہ میں رکاوٹ نہ بننے دیا جائے۔ سماء

nuclear

Tabool ads will show in this div