شرجیل میمن نے صولت مرزا کے الزامات مسترد کردیئے
اسٹاف رپورٹ
کراچی : صولت مرزا کے بیان پر سندھ حکومت کا رد عمل سامنے آگیا، شرجیل میمن کہتے ہیں پیپلزپارٹی نے کبھی مجرموں کو سہولت نہیں دی، اگر ایسا ہوتا تو صولت مرزا کو مچھ جیل منتقل نہ کرتے۔
صولت مرزا کے ویڈیو بیان میں تہلکہ خیز انکشافات کئے گئے، پی پی حکومت پر سہولت فراہم کرنے کا الزام لگا تو شرجیل میمن جواب دینے سامنے آگئے، کہتے ہیں ایسا کچھ ہوتا تو صولت مرزا مچھ جیل میں کیوں ہوتا؟۔
شرجیل میمن کریمنلز کیخلاف سندھ حکومت کے اقدامات گنوانا بھی نہ بھولے، بولے جیلوں میں سرچ آپریشن کرکے جرائم کا نیٹ ورک توڑا، سندھ حکومت رینجرز اور پولیس کی کارروائیوں میں مداخلت نہیں کرتی۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ صولت مرزا کا ایم کیو ایم سے متعلق بیان تشویشناک ہے، گورنر سندھ پر لگائے گئے الزامات کا جواب وہ ہی دے سکتے ہیں۔ سماء