پروین رحمان کا قاتل مانسہرہ سے گرفتار
ویب ایڈیٹر
مانسہرہ : اورنگی پائلٹ پروجیکٹ کی ڈائریکٹر پروین رحمان کے قاتل کو مانسہرہ سے گرفتار کرلیا گیا، آج ہی کراچی منتقل کردیا جائے گا۔
پولیس کے مطابق مانسہرہ کے علاقے کشمیری بازار میں چھاپے کے دوران کراچی کی سماجی ورکر اور اورنگی ٹاؤن پائلٹ پروجیکٹ کی ڈائریکٹر پروین رحمان کے قاتل احمد حسین عرف پپو شاہ کو گرفتار کرلیا گیا، مزلم کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا، ابتدائی تحقیقات میں پتہ چلا ہے کہ ٹارگٹ کلر قتل اور اقدام قتل کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھا۔
کراچی کی معروف سماجی ورکر اور ڈائریکٹر اورنگی ٹاؤن پائلٹ پروجیکٹ پروین رحمان کو 2013ء میں بنارس کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔ سماء