روہنگیا باغیوں کایکطرفہ جنگ بندی کا اعلان
میانمار : میانمار میں روہنگیا باغیوں نے ایک ماہ کیلئے یکطرفہ جنگ بندی کا اعلان کیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی جانب سے جاری اطلاعات کے مطابق میانمارمیں روہنگیا باغیوں نے ایک ماہ کیلئے یک طرفہ جنگ بندی کا اعلان کردیا، جب کہ فوج سے بھی کارروائیاں روکنے کی اپیل کی گئی ہے۔
ایجنسی رپورٹ کے مطابق جنگ بندی ریاست رخائن میں جاری بحران کو کم کرنے کے لیے کی گئی ہے۔ جنگ بندی کا آغاز اتوار سے ہوگا۔ دوسری جانب بنگلادیش میں پناہ کے منتظر روہنگیا مسلمانوں کی تعداد 3 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔
جنگ بندی اعکان سے قبل ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھی میانمارحکام سے انسانیت سوز مظالم روکنے کے لیےفوری اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ سماء
BANGLADESH
rohingya muslims
refugee camps
تبولا
Tabool ads will show in this div