صولت مرزا نے سیاسی ماحول گرما دیا، اندرون و بیرون ملک رابطے تیز

اسٹاف رپورٹ

اسلام آباد : آخری لمحات ميں صولت مرزا کی موت کا ٹل جانا اور الطاف حسين کے بيانات کے بعد پاکستان اور برطانيہ ميں رابطے تيز ہوگئے، برطانوی ہائی کمشنر بھی اچانک لندن چلے گئے، کراچی سميت ملک بھر کی صورتحال کو ليکر وزيراعظم اور آرمی چيف جبکہ وزير داخلہ اور گورنر سندھ کے بھی رابطے ہوئے ہيں۔

پھانسی سے چند گھنٹے قبل صولت مرزا کے انکشافات نے کراچی سمیت ملک بھر میں سیاسی ماحول گرما دیا ہے، ہر طرف فون کی گھنٹياں بھی بجنے لگی ہیں، آرمی چيف اور وزيراعظم کے درمیان موجودہ سیاسی صورتحال پر اہم ملاقات ہوئی ہے جس میں مختلف امور پر تبادلہ خيال کيا گيا۔

دوسری جانب برطانوی ہائی کمشنر اچانک لندن کوچ کرگئے، فلپ بارٹن کا دورہ پہلے سے شیڈول نہیں تھا، چوہدری نثار نے چند دن قبل ان سے ملاقات کی تھی جس میں الطاف حسین کے بیانات سے متعلق بات چیت کی گئی تھی۔

وزیر داخلہ چوہدری نثار نے گورنر سندھ سے بھی رابطہ کیا جس ميں کراچی کی صورتحال پر بھی بات ہوئی۔ سماء

ملک

Qadri

Tabool ads will show in this div