ہنستے بستےگھرمیں کہرام مچ گیا

کراچی: ہنستے بستے گھر میں کہرام مچ گیا۔ہاکس بے پر ڈوب کر جاں بحق ہونے والے خاندان کے اہل محلہ بھي سوگوار ہيں۔

خوشیوں کے گھر پر کہرام مچ گیا۔پنتیس افراد پر مشتعمل خاندان ہاکس بےپر موج مستی کرنے گیا۔شاید قدرت کو کچھ اور ہی منظور تھا۔بارہ افراد موجوں کی لپیٹ میں آکر جان سے گئے۔مرنے والوں میں سعود اور ان کے دو بچے بھی شامل ہیں۔حادثے کی خبرعلاقے میں پہنچی تو اہل محلہ کو یقین ہیں نہیں آرہا تھا۔

محلے والوں کا کہنا ہےکہ سعودصاحب بچوں سے بہت محبت کرتےاوراخلاق کے بہت اچھے تھے۔

ہنستے بستے گھر کوایسی نظر لگی کہ شوہر اور دو بچوں کی جدائی پر سعود صاحب کی بیوی غم کی تصویر بن گئی ہیں۔ سماء

HAWKSBAY

seaside

Tabool ads will show in this div