ظالم سمندرنے12افرادکی جان لےلی

کراچی: ہاکس بے کے ساحل پر پکنک منانے والوں پر قيامت ٹوٹ پڑي ۔ دو خواتين سميت بارہ افراد بپھري لہروں کي زد ميں آگئے۔ ريسکيو اہلکاروں نے تمام لاشيں نکال ليں ۔مرنے والوں کا تعلق ايک ہي خاندان سے ہے۔سانحےمیں جاں بحق افرادکی تدفين آج بعد نمازظہراداکی جائےگي۔ نمازجنازہ باب الاسلام مسجدسیکٹر9نارتھ کراچی میں اداکی جائےگی۔ میتوں کی تدفین محمدشاہ قبرستان میں کی جائےگی۔

پکنگ منانےکی خواہش آخری بن گئی۔کراچی میں ہاکس بے کے ساحل پر سیر و تفریح کے لیے آنے والوں پر قیامت ٹوٹ پڑی ۔ بارہ افراد بپھری لہروں کی زد میں آگئےاورایک دوسرے کو بچانے کی کوشش میں کوئی بھی نہ بچ سکا۔

ڈوبنے والے ناظم آباد، نارتھ کراچی اور گلشن اقبال کے رہائشی ہیں اور ان کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔

جاں بحق ہونے والوں میں دو خواتین بھی شامل ہیں۔  سماء

HAWKSBAY

seaside

Tabool ads will show in this div