صولت مرزا کی پھانسی ایک ماہ کیلئےمؤخر، جے آئی ٹی تشکیل دینے کا فیصلہ

ویب ایڈیٹر

اسلام آباد : حکومت نے صولت مرزا کی پھانسی ایک ماہ کیلئے مؤخر کرنے کا فیصلہ کرلیا، پھانسی سے چند گھنٹے قبل ویڈیو بیان میں انکشافات سے متعلق تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی بھی تشکیل دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے اٹارنی جنرل آفس سے رائے حاصل کرنے کے بعد صولت مرزا کی پھانسی ایک ماہ کیلئے مؤخر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کہتے ہیں کہ صولت مرزا کے ویڈیو بیان میں لگائے گئے الزامات اور انکشافات کی تحقیقات کیلئے مشترکہ ٹیم بھی بنائی جائے گی جس میں حساس اداروں اور پولیس کے افسران شامل ہوں گے، ٹیم کی سربراہی کیلئے مختلف ناموں پر غور کیا جارہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مجسٹریٹ کے سامنے صولت مرزا کا بیان جلد ریکارڈ کیا جائے گا، وزیر داخلہ چوہدری نثار خود تمام معاملات کی نگرانی کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ ایم ڈی کے ای ایس سی کے قتل میں ملوث صولت مرزا کا پھانسی سے چند گھنٹے قبل ایک ویڈیو بیان میڈیا کو فراہم کیا گیا جس میں انہوں نے الطاف حسین، گورنر سندھ سمیت ایم کیو ایم کی اعلیٰ قیادت پر سنگین الزامات عائد کئے اور کئی سنسنی خیز انکشافات بھی کئے تھے۔ سماء

Qadri

فیصلہ

olympic

Tabool ads will show in this div