حساس اداروں کی کارروائی امامیہ مسجد خودکش حملے کا ماسٹرمائنڈ گرفتار

ویب ایڈیٹر:


پشاور   :   حساس اداروں نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے متعدد خود کش حملوں، بم دھماکوں اور پشاور کی مسجد امامیہ خودکش حملے کے ماسٹر مائنڈ کو گرفتار کرلیا، دہشت گرد گروپ دو ہزار آٹھ سے دو ہزار پندرہ تک کارروائیوں میں ملوث رہا۔

محکمہ انسداد دہشت گردی خیبر پختونخوا نے امامیہ مسجد خود کش حملے اور خودکش دھماکوں کے ماسٹر مائینڈ کو گرفتار کر لیا۔ دہشت گرد فضل محمد کو حساس ادارے کے تعاون سے گرفتار کیا گیا۔ ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران امامیہ مسجد پر ہونے والے خود کش حملے کے حوالے سے اہم انکشافات کئے ہیں۔

کاؤنٹرٹیررزم ڈیپارٹمنٹ کے مطابق دہشت گرد نے امامیہ مسجد پر خودکش حملے کی تفصیلات سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو آگاہ کیا ہے، دہشت گرد فضل محمد نے دو ہزار آٹھ سے  دوہزار پندرہ تک خیبر ایجنسی اور پشاور میں بارہ خودکش دھماکوں کی ذمہ داری بھی قبول کی، دوران تفتیش دہشت گرد نے بتایا کہ وہ ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری اور چھ آئی ای ڈیز دھماکوں میں بھی ملوث رہا۔ دہشت گرد نے پولیس پر چھ حملوں کا بھی اعتراف جرم کیا۔

گرفتار دہشت گرد سے مزید تفتیش جاری ہے، جب کہ اس کے گروپ کے دیگر ساتھیوں کی تلاش بھی شروع کردی گئی ہے۔ سماء

کی

کا

Azadi March

KESC

passport

Tabool ads will show in this div