پاک چین اسٹریٹجک تعلقات علاقائی امن و استحکام کے ضامن ہیں

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاک چین اسٹریٹجک تعلقات علاقائی امن و استحکام کے ضامن ہیں۔ سی پیک منصوبے سے دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ تعلقات مزید مستحکم ہوئے ہیں۔

بیجنگ میں چینی اپنے ہم منصب زیاو جیء سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان اور چین کے مابین سیاسی، ادارہ جاتی اور ہر سطح پر خوشگوار دو طرفہ تعلقات موجود ہیں جبکہ سی پیک منصوبہ سے یہ تعلقات مزید مستحکم ہوگئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ دونوں ملکوں کو ایک دوسرے کے مزید قریب لائے گا۔ انہوں نے چینی اپنے ہم منصب کو کاریک انسٹی ٹیوٹ کے افتتاح پر مبارکباد دی اور کہا کہ پاکستان انسٹی ٹیوٹ کی سرگرمیوں میں فعال شرکت کو جاری رکھے گا۔

ملاقات کے دوران دونوں وزراء نے باہمی دلچسپی کے امور سمیت دو طرفہ اقتصادی تعلقات کو مزید بڑھانے کے مختلف پہلووں پر تبادلہ خیال کیا۔

چین کے وزیر خزانہ زیاو جیء نے دورہ چین پر اسحاق ڈار کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ دو ہمسایہ ملکوں کے مابین اعلی سطح پر تبادلے مستحکم دو طرفہ تعلقات کے مقاصد کو مزید آگے لے جانے میں معاون ثابت ہونگے۔ انہوں نے سی پیک منصوبے پر بروقت عملدرآمد کیلئے حکومت پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔ اے پی پی

CHINA

economic

finance minister

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div