کراچی میں مکمل امن تک آپریشن جاری رکھا جائے گا، وزیراعظم

اسٹاف رپورٹ

اسلام آباد : وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ کراچی میں آپریشن تمام جماعتوں کی مشاورت سے شروع کیا اور پائیدار امن کے قیام تک جاری رہے گا، بھتہ خوری، اغوا برائے تاوان اور ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں کمی آگئی ہے۔

اسلام آباد میں نئی سول ایوی ایشن پالیسی کے اجراء کی تقریب میں وزیراعظم کراچی کو نہیں بھولے، کہتے ہیں شہر قائد میں آپریشن کی بدولت بھتہ خوری، اغواء برائے تاوان اور ٹارگٹ کلنگ میں کمی آئی ہے، جرائم کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔

وزیراعظم نے بتایا کہ ملکی معیشت میں ایوی ایشن کا حصہ صرف 0.1 فیصد ہے جسے ہر صورت بڑھانا ہوگا، انہوں نے قومی ایئر لائن کے معاملات کی بھی خبر لینے اور ایئرپورٹس کی حالت بھی سدھارنے پر بھی زور دیا۔

وزیراعظم نے عوام کو یقین دلایا کہ توانائی بحران کے حل کا وعدہ پورا کریں گے، 2017ء کے آخر تک 10 ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں آجائے گی۔  سماء

burger

شوبز

eid

مکمل

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div