گیمز آف تھرون کا فائنل کتنی بار ڈاؤن لوڈ ہوا ؟؟

نیویارک / لندن : نئے سروے کے مطابق معروف انگریزی ٹی وی سیریز گیمز آف تھرون کی آخری قسط ایک اندازے کے مطابق 120ملین بار ڈاؤن لوڈ کی گئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق معروف امریکی ڈرامہ سیریز گیمز آف تھرون کے حال ہی میں ختم ہونے والے سیزن سیون نے کامیابیوں کے نئے ریکارڈ قائم کردیئے ہیں۔ خصوصاً سیریز کی آخری قسط نے دنیا کے تمام سیریز کے ریکارڈ توڑ ڈالے۔

تازہ سروے کے مطابق گیمز آف تھرون کے فائنل نے ریکارڈ توڑتے ہوئے ایک کروڑ بیس لاکھ امریکی ناظرین کو اپنے سحر میں جھکڑے رکھا، جنہوں نے آخری قسط کو براہ راست دیکھا، جب کہ غیر قانونی طور مختلف لائیو اسٹریمنگ اور پراکسی سے دیکھنے والوں کی تعداد اس سے کئی گناہ زیادہ ہے۔

اینٹی پائریسی کمپنی ایم یو ایس او سے ملنے والی ایک رپورٹ کے مطابق یہ تعداد بے مثال اور حیران کن ہے،72 گھنٹوں کے اندر اندر سیزن کے پریمیئر کو 90 ملین بار ڈاؤن لوڈ کیا گیا، اور اتنے ہی وقت میں فائنل کو ایک سو بیس ملین بار ڈاؤن لوڈ کیا گیا۔

ورائٹی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس سیزن کیلئےمجموعی طور پرایک اعشاریہ صفر تین بلین پائریسی کے واقعات ہوئے۔ 66 اعشاریہ 84 فیصد اسٹریم، 12اعشاریہ 9 فیصدٹورنٹس اور59 اعشاریہ 5فیصد ڈاؤن لوڈ کیا گیا۔

اس سیزن میں متعدد بار ریکارڈ ٹوٹا، پہلی قسط کو 18 کروڑ 74لاکھ سے زائد، دوسری قسط 12 کروڑ 39 لاکھ سے زائد، تیسری قسط 11 کروڑ60 لاکھ سے زائد، چوتھی قسط 12 کروڑ 17 لاکھ سے زائد، پانچویں قسط 15 کروڑ 15 لاکھ سے زائد، چھٹی قسط 18 کروڑ 49 لاکھ سے زائد اور ساتویں قسط کو 14 کروڑ 33 لاکھ بار ڈاؤن لوڈ کیا گیا ، جبکہ ایک ساتھ تمام اقساط کو 8 لاکھ 34 ہزار 5 سو 22 بار ڈاؤن کیا گیا۔ سماء

PROXY

انٹرٹینمنٹ

TV Series

season 7

GOT

Tabool ads will show in this div