کرکٹ سیریز، میچ یفری رچی رچرڈسن لاہور پہنچ گئے

لاہور : آزادی کپ کرکٹ سیریز میں شرکت کیلئے آئی سی سی میچ یفری رچی رچرڈسن لاہور پہنچ گئے ہیں۔ لاہور آمد پر پی سی بی اسٹاف نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔

سماء کے مطابق آزادی کپ کرکٹ سیریز کیلئے بین الاقوامی مہمانوں کی آمد شروع ہوگئی ہے۔ کرکٹ سیریز میں شرکت کیلئے آئی سی سی میچ ریفری رچی رچرڈسن لاہور پہنچ گئے۔ رچی رچرڈسن ورلڈ الیون سیریز میں ریفری کے فرائض انجام دیں گے۔

 

ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان رچی رچرڈ سن کو سخت سیکیورٹی میں مقامی ہوٹل پہنچایا گیا۔ واضح رہے کہ ورلڈ الیون اور پاکستان کے درمیان میچز12، 13اور15ستمبر کو کھیلے جائیں گے اور ورلڈ الیون کے کھلاڑیوں نے دبئی میں ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں۔ رچی رچرڈسن ورلڈالیون کی سیریزمیں فرائض انجام دیں گے۔

  پاکستان اور ورلڈ الیون کے درمیان ہونے والی انڈی پینڈس کپ سیریز کے لیے امپائرز پینل کا اعلان کردیا گیا ہے، نامور امپائر علیم ڈار اور احسن رضا پہلا میچ سپروائز کریں گے۔

پاکستانی کھلاڑیوں کی ورلڈ الیون کے ساتھ میچ کی تیاری کیلئے قذاقی اسٹیڈیم میں پریکٹس جاری ہے۔ سماء

World XI

azadi cup

Independence Cup 2017

Sir Richie Richardson

Tabool ads will show in this div