فراڈئیے آن لائن

اسلام آباد: خبردار ہوشیار،سب بیچ دے کے چکر میں کہیں آپ بھی سب کچھ گنوا نہ بیٹھیں۔اسلام آباد میں گاڑیوں کی آن لائن خرید و فروخت میں نوسر بازی کرنے والا تین رکنی سائبر فراڈیا گینگ پکڑا گیا۔

انٹرنیٹ پر آن لائن چیز بیچنا اورخریدنا آسان ضرورہے مگر خطرے سے خالی نہیں۔

نوسر بازوں نے او ایل ایکس کو آن لائن فراڈ کا ذریعہ بنا لیا۔گاڑی خریدی،پیسے ادھارکئے اوردوسرے شہر میں نقد بیچ کر پیسے کھرے کرلیے۔سائبر فراڈیوں کا تین رکنی گروہ دھر لیا گیا۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان آن لائن  گاڑیوں کی خرید و فروخت کے نام پر شہریوں سے لاکھوں روپے ہتھیا چکے ہیں۔اسلام آباد اور پشاور سے گاڑیاں لے کر لاہور میں فروخت کرتے تھے۔ان کی گرفتاری پشاور سے عمل میں آئی۔  سماء

CYBER CRIME

OLX

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div