وزیراعظم کا کراچی دھماکے پر اظہار مذمت، ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم
ویب ایڈیٹر
اسلام آباد : وزیراعظم نواز شریف نے کراچی میں رینجرز پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے واقعے کی تحقیقات اور مجرموں کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا۔
کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں رینجرز موبائل پر خود کش حملے پر وزیراعظم نواز شریف نے سخت نوٹس لے لیا، دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے واقعے کی تحقیقات اور ملوث مجرموں کی فوری گرفتاری کا بھی حکم دیا۔
میاں نواز شریف نے دھماکے میں 2 رینجرز اہلکاروں کی شہادت پر بھی افسوس کا اظہار کیا۔
وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے بھی دہشت گردوں کی جانب سے رینجرز پر حملے پر اظہار مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اہلکاروں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔
واضح رہے کہ نارتھ ناظم آباد قلندریہ چوک دھماکے میں 2 رینجرز اہلکار شہید اور متعدد افراد زخمی ہوگئے تھے۔ سماء