عمران خان کا جوڈیشل کمیشن کے قیام کے فیصلے کا خیر مقدم

ویب ایڈیٹر

اسلام آباد : عمران خان نے جوڈیشل کمیشن کے قیام کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کیلئے کمیشن کا قیام پاکستانی عوام کی فتح ہے۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے عدالتی کمیشن پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ عدالتی کمیشن پر اتفاق تحریک انصاف اور پاکستانی عوام کی کامیابی ہے، پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار دھاندلی کی تحقیقات ہوں گی، 126 دن دھرنا دینے والوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عدالتی کمیشن کا قیام سیاسی مافیاز کے خاتمے کی طرف قدم ہے، کمیشن میں دھاندلی کے تمام ثبوت پیش کریں گے، دھاندلی کرنے والوں کو سزا دلانے کی کوشش کریں گے۔

دوسری جانب پی ٹی آئی ترجمان عمر چیمہ کہتے ہیں کہ اسمبلیوں میں واپسی کا فیصلہ 22 مارچ کو ہوگا، ہماری جدوجہد شفاف انتخابات کیلئے ہے، ووٹ کا استحقاق مضبوط جمہوریت کی ضمانت ہے۔ سماء

parade

phone

عمران خان

Tabool ads will show in this div