قلندریہ چوک دھماکا،شہید رینجرز اہل کاروں کی نماز جنازہ ادا

ویب ایڈیٹر:


کراچی   :  نارتھ ناظم آباد کے علاقے قلندریہ چوک پر ہونے والے خودکش حملے میں شہید رینجرز اہل کاروں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی، اس موقع پر کور کمانڈر کراچی لیفٹننٹ جنرل نوید مختار اور ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال بھی موجود تھے۔

نارتھ ناظم آباد کے علاقے میں گزشتہ رات خود کش حملے میں شہید ہونے والے رینجرز کے اہل کار قاسم اور یار محمد کی نماز جنازہ رینجرز ہیڈکواٹرز سپر ہائی وے پر ادا کردی گئی، اس موقع پر رینجرز حکام ، ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال، کور کمانڈر کراچی لیفٹننت جنرل نوید مختار اور دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔

اس موقع پر میڈیا سے گفت گو میں کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار کا کہنا تھا کہ شہیدوں نے قوم کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کیا، شہیدوں کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی، انہوں نے رینجرز اہل کاروں کی دہشت گردی کے خلاف قربانیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ رینجرزاہلکاروں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ سماء

کی

رینجرز

lack

mcc

Tabool ads will show in this div