کراچی خود کش حملہ: جاں بحق آٹھوں افراد کو شناخت کرلیا گیا

اسٹاف رپورٹ
کراچی: ڈیفنس خود کش حملے ميں جاں بحق آٹھوں افراد کو شناخت کرلیا گیا ۔۔ چار پولیس اہلکار ۔۔ چوہدری اسلم کے پڑوسی باپ،  بیٹا ، خاتون اسکول ٹیچر اور ان کا بچہ  شامل تھا ۔ چار پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ۔۔

دھماکے سے جاں بحق افراد کي لاشيں جناح اسپتال لائي گئيں ۔۔ پوسٹ مارٹم اور شناخت کے بعد انہیں ورثا کے حوالے کيا گیا ۔۔

دھماکے میں مارے گئے آٹھ افراد ميں سے چوہدي اسلم کي حفاظت پر معمور تين پوليس کانسٹيبل ذاکر حسين۔ جنيز۔ سہيل احمد،اور باورچي  نظام الدين کے نام سے شناخت کي گئي۔۔

سلطان آباد کے رہائشی کانسٹيبل جنيز ی میت آبائی علاقے ايبٹ آباد لے جائی جائے گي۔۔

جاں بحق ديگر افراد ميں اسکول ٹيچر ممتاز اور اس کا بارہ سالہ بيٹے معيد بھي شامل تھا  ۔۔ مزيد دو افراد کي شناخت محمد انور اور اس کے بيٹے محمد آصف کے نام سے ہوئي۔۔

خود کش حملے کے زخمي علم دين، منور، محمد اکمل ، شہناز اور سيما کو جناح اسپتال لايا گيا۔ علم دين اور سيما کي تاحال طبي امداد جاري ہے ديگر زخمي طبی امداد کے بعد گھر چلے گئے ہیں ۔۔  کفايت علي شاہ سماء کراچي۔۔

burger

MQM

کو

کرلیا

twins

accident

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div