لاہور والو! اپنے ووٹ سے اپنا مستقبل تباہ نہ کرنا، عمران خان

لاہور : چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کہتے ہیں این اے 120 میں الیکشن نہیں پاکستان کے مستقبل کا فیصلہ ہونا ہے، چھوٹے چور جیلوں میں بڑے ڈاکو آزاد گھوم رہے ہیں، لاہور والو! اپنے ووٹ سے اپنا مستقبل تباہ نہ کرنا، شیر کو ووٹ ڈالنا ہے تو جیلوں سے سارے ڈاکو بھی رہا کردو۔

لاہور کے حلقہ این اے 120 میں ضمنی انتخاب کی مہم کے موقع پر جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا کہ یہ الیکشن نہیں، پاکستان کے مستقبل کا فیصلہ ہے، لاہور والو! اپنے ووٹ سے اپنا مستقبل تباہ نہ کرنا، آپ نے ووٹ دیکر عدالت کے ججوں کا شکریہ ادا کرنا ہے، آپ کا ووٹ سپریم کورٹ کو مضبوط اور ججز کو حوصلہ دے گا، آپ کا ووٹ پاکستان کے مستقبل کا فیصلہ کرے گا۔

وہ بولے کہ 17 ستمبر کا الیکشن پی ٹی آئی جیتے گی، یاسمین راشد کو ابھی سے جیت کی مبارکباد دیتا ہوں، مقابلہ آسان نہیں، ہم حکومت سے لڑرہے ہیں، ن لیگ کو پولیس اور انتظامیہ کی مدد حاصل ہے، پاکستان کے کمزور طبقے کو پیغام دینے آیا ہوں، طاقتور پاکستان میں ہر ناجائز کام کرسکتا ہے، پاکستانی جیلوں میں صرف غریب چور ہیں، بڑے ڈاکو آزاد گھوم رہے ہیں، شیر کو ووٹ ڈالنا ہے تو جیلوں سے سارے ڈاکو بھی رہا کردو۔

عمران خان کا کہنا ہے کہ سوا سال میں یہ عدالت کو جواب نہیں دے سکے، قطری شہزادہ خود ایک بہت بڑا فراڈ تھا، وزیراعظم چوری کرتا ہے تو ادارے بھی تباہ کرتا ہے، شہباز شریف وردی بدل کر پولیس میں تبدیلی لاچکا ہے، یہ لوگ کلثوم بی بی اور اپنے علاج کیلئے کوئی اسپتال نہیں بناسکے، خدا کیلئے کوئی کام تو ایمانداری سے کریں۔ سماء

PTI

IMRAN KHAN

Bye Election

MARYAM NAWAZ

Kulsoom Nawaz

PM Disqualification

NA 120

Yasim Rashid

Tabool ads will show in this div