اگر گورنر راج لگا تو پورے ملک میں لگے گا،سید خورشید شاہ

ویب ایڈیٹر :


سکھر   :    قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ میری اور پارٹی کی کوشش تھی کہ ملک میں سیاسی بحران نہ ہو، اٹھارویں ترمیم میں گورنر راج لگانا بڑا مشکل ہے، انہوں نے حکومت کو  خبردار  کرتے ہوئے کہا کہ اگر گورنر راج لگا تو صرف سندھ میں نہیں پورے ملک میں لگے گا۔

سکھر ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفت گو میں قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پیپلزپارٹی کے سینیر رہنما سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ عزیر بلوچ کو لیاری آپریشن کے باعث ملک چھوڑنا پڑا، عزیر بلوچ بدلہ لینے کیلئے پارٹی پر الزامات لگا رہا ہے۔

حکومت اور پی ٹی آئی کے مابین جوڈیشل کمیشن سے متعلق خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ جوڈیشل کمیشن کے معاملے پر اتفاق خوش آئند ہے، مسئلہ لڑائی سے نہیں بات چیت سے ہی حل ہوتا ہے، دھرنوں سے مسئلہ حل ہونا ہوتا تو اسی وقت ہو جاتا۔

موجودہ ملکی صورت حال خاص طور پر کراچی سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ میں اور میری پارٹی کی کوشش تھی کہ ملک میں سیاسی بحران نہ ہو، 18ویں ترمیم میں گورنر راج لگانا بڑا مشکل ہے، اگر گور نرراج لگا تو صرف سندھ میں نہیں پورے ملک میں لگے گا، اگر گورنر راج لگا تو پورے ملک میں لگے گا۔ سماء

میں

ملک

sargodha

package

protect

christians

sovereignty

Tabool ads will show in this div