مریم مناظرہ کرلیں، سمجھادوں گی کہ ابو کو کیوں نکالا، یاسمین راشد

لاہور : پاکستان تحریک انصاف کی رہنماء یاسمین راشد کہتی ہیں عمران خان کی وجہ سے حکمران کٹہرے میں آئے، مریم نواز کو پی ٹی وی پر مناظرے کی دعوت دیتی ہوں، انہیں سمجھادوں گی کہ ان کے والد کو کیوں نکالا، شریف خاندان لوگوں کو بے وقوف بنانا چھوڑ دے۔

این اے 120 سے پاکستان تحریک انصاف کی امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد نے پی ٹی آئی کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کو پی ٹی وی پر مناظرے کا چیلنج دے دیا، کہتی ہیں بیٹا میں آپ کو سمجھا دوں گی کہ آپ کے ابو کو کیوں نکالا، انہوں نے کبھی اس حلقے کے بارے میں نہیں سوچا آج کہتی ہیں گلی گلی ووٹ مانگنے جائیں گی، بڑی مہربانی ہوگی لوگوں کو بے وقوف بنانا چھوڑ دیں۔

وہ بولیں کہ عمران خان کی وجہ سے حکمران کٹہرے میں آئے، یہ جی ٹی روڈ میں روتے رہے کہ مجھے کیوں نکالا؟ خان صاحب نے کہا تھا کہ میں ان کو رلاؤں گا، حلقے میں پری پول دھاندلی شروع ہوگئی، انہوں نے 6 ہزار نوکریوں کیلئے اشتہار دیدیا، 4 سال بعد اب ترقیاتی کام شروع ہوگئے ہیں۔

یاسمین راشد نے کہا کہ آپ نے مجھے موقع دیا تو صاف پانی ضرور مل جائے گا، یہاں اسپتال اور اسکول بنائیں گے۔ سماء

 

PTI

IMRAN KHAN

Bye Election

MARYAM NAWAZ

PM Disqualification

NA 120

Yasim Rashid

Tabool ads will show in this div