کراچی میں آپریشن کسی جماعت کیخلاف نہیں ہورہا،وزیراعظم
اسٹاف رپورٹ
سیالکوٹ : وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ آپریشن ضرب عضب نے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے، کراچی آپریشن کسی جماعت کے خلاف نہیں، جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لیے ہے۔ سیالکوٹ میں تاجروں سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ ملک بھر سے بندوق کلچر کا خاتمہ کریں گے۔ سماء