پنتالیس اسلامی ملکوں کی فوج کس مرض کی دوا ہے، سراج الحق

اسلام آباد : امیر جماعت اسلامی سراج الحق کہتے ہیں میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کا قتل عام جاری ہے، حکومت چند الفاظ ادا کرکے بری الذمہ نہیں ہوسکتی، 45 اسلامی ملکوں کی فوج کس مرض کی دوا ہے، میانمار میں دہشت گردی نظر کیوں نہیں آرہی ہے۔

اسلام آباد میں احتجاج کے دوران امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے سماء سے گفتگو کرتے ہوئے برما میں روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے پاکستانی حکومت پر بھی کڑی تنقید کی، بولے کہ تشدد نہیں پُرامن احتجاج پر یقین رکھتے ہیں، حکومت کنٹینر ہٹائے تاکہ سفارتخانہ جاسکیں، کابینہ کی بے جان قرارداد سے مطمئن نہیں، چند الفاظ ادا کرکے حکومت بری الذمہ نہیں ہوسکتی، میانمار کا سفارتخانہ بند اور سفیر کو ملک بدر کیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 45 اسلامی ممالک کی فوج کس مرض کی دوا ہے، اسے میانمار میں دہشت گردی اور مسلمانوں کا مفاد کیوں نظر نہیں آرہا۔ سماء

SIRAJ UL HAQ

JIP

Muslim Killings

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div