ملک میں کسی جماعت کو مسلح ونگ رکھنے کی اجازت نہیں،عمران خان

اسٹاف رپورٹ


بنوں   :   عمران خان کا کہنا ہے کہ کسي جماعت کو مسلح ونگز رکھنے کي اجازت نہيں، سانحہ پشاور کے بعد آل پارٹيز کانفرنس ميں سب نے اس پر دستخط کيے تھے۔ دھاندلي کي تحقيقات کيلئے جوڈيشل کميشن عوام کي فتح ہے۔

کپتان کے مطابق کسی کو بھی مسلح گروپ رکھنے کی اجازت نہیں، اے پی سی میں تمام جماعتوں نے اس پر اتفاق کیا تھا۔  سب برابر ہے چاہے حکومت کا حصہ ہو یا اپوزیشن کا۔  ایم کیو ایم کیلئے الگ قانون نہیں، عمران خان نے کراچی آپریشن پر سوال اٹھانے والوں کو جواب دے دیا۔

کپتان نے جوڈيشل کميشن پر اتفاق کو عوام کي فتح قرار ديا، کہتے ہيں دھرنے کي وجہ سے ہي يہ ممکن ہوسکا، دھاندلي کي تحقيقات سے جہوريت آگے بڑھے گي۔ کپتان جب بنوں ميں دو ہزار دو سے بند گرلز اسکول پہنچے تو طالبات نے ان کا خيرمقدم کيا، کپتان نے تعليم کيلئے انقلابي اقدامات کا عزم کيا۔ سماء

میں

کی

ملک

کو

مسلح

Malaysia

passes

hand

mirza

Tabool ads will show in this div