نواز شریف مشورہ مان لیتے تو بچ جاتے، خورشید شاہ

سکھر : اپوزيشن ليڈر سيد خورشيد شاہ کہتے ہیں نواز شریف اگر ان کی بات مان لیتے تو یہ دن نہ دیکھنے پڑتے، میں نے نواز شریف کو استعفیٰ دینے کا مشورہ دیا تھا۔

سکھر میں میڈیا سے گفتگو میں پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماء اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ بولے میں نے نواز شریف کو استعفیٰ دینے کا مشورہ دیا تھا، اگر وہ میری بات مان لیتے تو آج یہ دن نہ دیکھنا پڑتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ميرے مشوروں نے سابق وزیراعظم نواز شريف کو بحرانوں سے بچايا، جب بھی نواز شريف نے مشورہ مانا، بحران سے بچ گئے، پہلی بار مشورہ نہ مانا اور باہر ہوگئے۔ سماء

KHURSHEED SHAH

Panama

PM Disqualification

Tabool ads will show in this div