روہنگیا مسلمانوں سے اظہار یکجہتی، جماعت اسلامی کا اسلام آباد میں مظاہرہ

اسلام آباد: جماعت اسلامی پاکستان نے میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی کیخلاف اسلام آباد میں احتجاج کیا، پولیس نے مظاہرین کو ریڈ زون کی طرف جانے سے روک دیا، سرینا چوک پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ میانمار کے سفیر کو ملک بدر کیا جائے، معاملے پر فوری طور پر اسلامی ممالک کی تنظیم او آئی سی کا اجلاس بلایا جائے۔

میانمار میں مسلمانوں کی نسل کشی اور فوج کی جانب سے ظلم و تشدد کیخلاف وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں جماعت اسلامی نے بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا، ہزاروں افراد نے ریڈ زون جانے کی کوشش کی تاہم پولیس نے مظاہرین کو سرینا چوک تک محدود کردیا، مظاہرین نے میانمار اور عالمی برادری کیخلاف بینرز اٹھا رکھے تھے جبکہ نعرے بازی بھی کی جارہی تھی۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ میانمار کے سفیر کو ملک بدر کیا جائے، اس معاملے پر فوری طور پر اسلامی ممالک کی تنظیم او آئی سی کا اجلاس بھی بلایا جائے۔

وہ بولے کہ میانمار میں ظلم کے شکار روہنگیا مسلمانوں کا ساتھ دینا ہمارا فرض ہے، مظلوم مسلمانوں کو تحفظ دیا جائے۔ سماء

JIP

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div