میانمار میں مسلمانوں کی نسل کشی؛ عمران خان کی اقوام متحدہ پر تنقید

بنی گالہ: ميانمار ميں مسلمانوں کي نسل کشي پر تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو خط لکھ ديا ہے جس میں انہوں نے میانمار میں مسلمانوں کی حالت زار پر اقوام متحدہ کے کردار پر کڑی تنقید کي ہے۔

عمران خان نے خط میں کہا ہے کہ مسلمانوں کے قتل عام پر اقوام متحدہ کی غیرفعالیت شرمناک ہے۔ مسلمانوں کی نسل کشی جاری ہے اور اقوام عالم خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں۔

عمران خان نے خط میں کہا کہ کسی بھی قوم کی نسل کشی روکنا بطور خاص اقوام متحدہ کی ذمہ داری ہے، اقوام متحدہ کو اپنے فرائض کی انجام دہی میں ذلت آمیز ناکامی کا سامنا ہے۔ دو برس قبل خط کے ذریعے میانمار میں مسلمانوں کی حالت زار کی جانب توجہ دلائی تھی۔

عمران خان نے کہا کہ اقوام متحدہ فیصلہ کن کردار ادا کرے یا کلی طور پر اپنی حیثیت ضائع کردے، وقت آن پہنچا ہے کہ اقوام متحدہ اپنے وجود کا احساس دلائے اور اس مقصد کو پورا کرے جس کیلئے اس کا قیام عمل میں لایا گیا تھا۔ سماء

IMRAN KHAN

pti chairman

rohingya muslims

Open Letter

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div