امیر قطر کل پاکستان پہنچیں گے، صدر اور وزیراعظم سے بھی ملاقات کرینگے
اسٹاف رپورٹ
اسلام آباد : قطر کے امیر شیخ تمیم بن حماد الثانی کل پاکستان پہنچیں گے، صدر، وزیراعظم سے ملاقاتوں کے دوران دونوں ممالک میں تعاون کیلئے کئی معاہدے متوقع ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق شیخ تمیم بن حماد وزیراعظم کی دعوت پر پاکستان آرہے ہیں، قطر کے وزراء سمیت اعلیٰ سطح کا وفد بھی ان کے ہمراہ آئے گا۔
امیر قطر 2 روزہ دورے کے دوران صدر ممنون حسین، وزیراعظم نواز شریف اور دیگر حکام سے ملاقاتیں کریں گے، جس میں توانائی، سرمایہ کاری، تجارت اور دفاع سمیت دیگر شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال ہوگا، دونوں ممالک کے وفود کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور بھی زیر غور آئیں گے۔
شیخ تمیم بم حماد کے دورے کے دوران پاکستان اور قطر کے درمیان تعاون کے فروغ کے متعدد معاہدوں پر دستخط بھی ہونے کا امکان ہے۔ سماء