آسمان پرگرج،زمین پردھمک،یوم پاکستان پریڈ،عسکری شان وشوکت کابھرپورمظاہرہ

اسٹاف رپورٹ


اسلام آباد   :   وفاقی دارالحکومت میں سات سال بعد یوم پاکستان پریڈ کا اہتمام کیا گیا، پریڈ میں صدر مملکت، وزیراعظم اور وزیردفاع سمیت مسلح افواج کے سربراہان نے شرکت کی۔ اس اہم دن پر پاک افواج کے جوانوں نے جہاں اپنے بلند حوصلے اور عزم کا اظہارکیا، وہیں سامان حرب کی چکا چوند بھی دیکھنے سے تعلق رکھتی تھی۔ چاق و چوبند دستوں نے مارچ پاسٹ کیا، جب کہ جدید لڑاکا طیارے فضاؤں کا سینہ چیرتے رہے۔

يوم پاکستان کے موقع پر چاق و چوبند دستوں کي مارچ پاسٹ اور عسکري طاقت کا شاندار مظاہرہ ہر ایک کیلئے دیدنی تھا، پريڈ کي قيادت کمانڈر خرم سرفراز نے کي۔ ايس ايس جي کے جيدار کمانڈوز بھي ميدان ميں آئے۔ الخالد اور الضرار ٹينک نے صدر مملکت کو سلامي دی۔

پاکستان رینجرز کے صحرائي جہاز بھی پریڈ کا حصہ بننے، پريڈ ميں شامل بغیر پائلٹ کا براق طيارہ بھی فضاء میں نمودار ہوا، جو دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے، سامان حرب میں نصرميزائل شرکاء کی خصوصی توجہ کا مرکز بنا، مسلح افواج کا فائر فائنڈر ریڈار ملک کے دفاعی نظام کا شاندار عکاس ہے۔ پاکستان فوج کي خواتين آفيسرز نے بھی پہلي بار يوم پاکستان پريڈ ميں شرکت کي۔ سماء

Tabool ads will show in this div