پاکستان بمقابلہ ورلڈ الیون، بینکوں سے ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز

لاہور : لاہور میں ورلڈ الیون کیخلاف میچوں کیلئے بینک آف پنجاب نے ٹکٹوں کی فروخت شروع کردی گئی، 500 کا ٹکٹ نہ ملنے پر شائقین مایوس ہیں، حکام سے سستے ٹکٹ فراہم کرنے کا مطالبہ کردیا۔

آن لائن پر ٹکٹوں کی فروخت مکمل ہوگئی، اب آزادی سیریز دیکھنی ہے تو بینک کے باہر لائن لگائیں ٹکٹ کٹائیں، 500 والا ٹکٹ بک نہ کرانے والے اب پچھتائیں کیونکہ بینکوں میں سستے ٹکٹ فروخت کیلئے موجود ہی نہیں۔

ورلڈ الیون کیخلاف سیریز کیلئے ٹکٹ بینک آف پنجاب میں دستیاب ہیں۔ حکام کے مطابق پی سی بی نے انہیں 500 روپے والا ٹکٹ نہیں بھجوایا، 2500 روپے، 4 ہزار، 6 ہزار اور 8 ہزار روپے مالیت کے ٹکٹ بینک کی 13 برانچوں سے خریدے جاسکتے ہیں۔ سماء

T20

World XI

azadi cup

Tabool ads will show in this div