پرویز خٹک کی گرفتاری اور احتساب کا مطالبہ

پشاور : پی ٹی آئی کے منحرف رہنماء ضیاء اللہ آفریدی نے وزیراعلیٰ کے پی پرویز خٹک کی گرفتاری کا مطالبہ کردیا، کہتے ہیں احتساب کمیشن انہیں انصاف کے کٹہرے میں لائے۔

پی ٹی آئی کے منحرف رہنماء ضیاء اللہ آفریدی وزیراعلیٰ کے پی پرویز خٹک کیخلاف احتساب کمیشن پہنچ گئے، صوبے کے سربراہ کو گرفتار کرکے احتساب کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کردیا۔

بولے نیب نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کیخلاف 15 دن کے اندر کارروائی نہ کی تو احتساب کمیشن کے سامنے دھرنا دیں گے، کمیشن کو پرویز خٹک کی کرپشن کی دستاویزات فراہم کردیں۔

ضیاء اللہ آفریدی نے مزید کہا کہ صوبائی کابینہ کو احتساب کا اختیار نہیں ہے، پرویز خٹک نے خیبر بینک، سپیڈو کے ایم ڈیز کا غیرقانونی تقرر کیا، سراج الحق، عمران خان سن  لیں مُک مُکا نہیں چلے گی، دونوں اپنے اپنے ملزمان احتساب کمیشن میں پیش کریں۔ سماء

PTI

KPK

IMRAN KHAN

PERVEZ KHATTAK

zia ullah afridi

JIP

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div