دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان نے کھویا ہے پایا کچھ نہیں

اسلام آباد: وزیر خارجہ خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے کھویا ہے پایا کچھ نہیں، افغان پالیسی کے بعد خارجہ پالیسی کی دوبارہ تشکيل ضروری ہو گئی تھی۔

سفرا کانفرنس میں بریفنگ دیتے ہوئے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ٹرمپ کی افغان پالیسی کے بعد خارجہ پالیسی کی دوبارہ تشکيل ضروری ہو گئی تھی اور خارجہ پالیسی کی تشکیل نو دہشت گردی کے خلاف جنگ جیتیں گے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ ہماری بقاء کی جنگ ہے اور ہم سے بہتر یہ جنگ کوئی نہیں لڑ سکتا۔ ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ جیتیں گے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ  کچھ ممالک مفادات کی جنگ دوسری سرزمین پر لڑ رہے ہیں،  جن ممالک کے ساتھ تلخی ہے وہاں تعلقات کو بہتر بنایا جائے گا۔

خواجہ آصف نے کہا کہ دنیا میں کوئی ملک دہشت گردی کے خلاف جنگ نہیں جیت رہا، لیکن پاکستان واحد ملک ہے جو دہشت گردی کے خلاف جنگ جیت رہا ہے۔ سماء

FOREIGN MINISTER

KHAWAJA ASIF

US president

WAR AGAINST TERRORISM

Afghan policy

Ambassadors conference

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div