یوم فضائیہ کے موقع پر شہیدوں کو خراج عقیدت

کراچی: یوم فضائیہ کے موقع پر پاکستان ائیر فورس کی جانب سے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق یوم فضائیہ کے موقع پر پاک فضائیہ کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے سلسلے میں کراچی میں شہید راشد منہاس کے قبر پر تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں پاک فضائیہ کے دستے نے راشد منہاس شہید کی قبر پر سلامی دی۔

تقریب کے مہمان خصوصی ائیر وائس مارشل حسیب پراچہ نے قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر راشد منہاس کے بھائی انجم منہاس بھی موجود تھے۔ سماء

PAKISTAN AIR FORCE

Air Vice Marshal

RASHID MINHAS

Tabool ads will show in this div