پاکستان افغانستان میں دائمی امن واستحکام کا خواہشمند ہے
اسلام آباد: پاکستان افغانستان میں دائمی امن واستحکام کا خواہشمند ہے، وزیرخارجہ خواجہ آصف کہتے ہیں کہ افغانستان سے سیکیورٹی سمیت تمام شعبوں میں تعاون پر تیار ہیں۔
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق وزیرخارجہ خواجہ آصف نے افغان ہم منصب صلاح الدین ربانی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، دونوں رہنماوں نے قریبی تعاون کیلئے روابط جاری رکھنے پر اتفاق کیا اوراقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پرملاقات پربھی رضامندی ظاہر کی۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، افغان قیادت کی امن کی کوششوں کی حمایت جاری رکھیں گے۔
انہوں نے افغانستان کے ساتھ سیکیورٹی سمیت تمام شعبوں میں تعاون جاری رکھنے کا عزم بھی دہرایا۔ سماء
FOREIGN MINISTER
DEFENSE DAY
khawja asif
تبولا
Tabool ads will show in this div