بارودی سرنگ کا دھماکہ،خواتین سمیت 3 افراد جاں بحق

بارکھان: کوہلو کے علاقے کاہان میں بارودی سرنگ کا دھماکہ،خواتین سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ ایک بچہ زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق بدھ کو بلوچستان کے علاقے ضلع کوہلو کی تحصیل کاہان کے علاقے نساﺅمیں سڑک کنارے بارودی سرنگ کااچانک دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں خاتون اور دو بچوں سمیت تین افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک بچہ زخمی ہوگیا۔

پولیس اور سیکورٹی فورسز کو اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر مقامی اسپتال منتقل کردیا پولیس اور سیکورٹی فورسز نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے ۔ سماء

BALUCHISTAN

MINE BLAST

Land mine blast

Tabool ads will show in this div