امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا گورنر سندھ کی تبدیلی کا مطالبہ

اسٹاف رپورٹ

لاہور : امير جماعت اسلامی سينيٹر سراج الحق کا کہنا ہے کہ کراچی کو تشدد سے پاک کرنے کیلئے گورنر سندھ کی تبدیلی ضروری ہے، مجرموں کو گورنر ہاﺅس سے تحفظ ملتا ہے۔ 

لاہور سے جاری بيان ميں امير جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ بیرونی قوتیں کراچی کے معاملات میں مداخلت کررہی ہیں، کراچی آپریشن کو کامیاب بنانے کیلئے اس مداخلت کو روکنا ہوگا۔

انہوں نے گورنر سندھ کی فوری تبديلی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ گورنر ہاؤس سے مجرموں کو تحفظ فراہم کيا جاتا ہے۔

سراج الحق نے حکومت سے کہا کہ دھاندلی کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنانے میں تاخیر نہ کرے۔ سماء

سندھ

parliament

protect

Tabool ads will show in this div