عمران خان پارٹی دستاویزات میڈیا میں آنے پر برہم

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ

اسلام آباد : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پارٹی کی خفیہ دستاویزات میڈیا میں آنے پر شدید ناراضی کا اظہار کردیا، آئندہ پارٹی دستاویزات افشا کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کا عندیہ بھی دے دیا۔

اسلام آباد سے جاری بیان میں عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف ملک کی واحد منظم جمہوری جماعت ہے، پارٹی میں نظم و ضبط کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے ہدایت کی کہ آئندہ پارٹی کا عہدیدار یا کارکن میڈیا کو دستاویزات فراہم نہ کرے اور نہ ہی پارٹی کے اندرونی معاملات پر کوئی بات کرے، پی ٹی آئی کپتان کہا کہ پارٹی نظم و ضبط کی خلاف ورزی کرنے والوں کو معطل کرکے ان کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ سماء

دسترخوان

میڈیا

عمران خان

Tabool ads will show in this div