امریکا کا بڑا اخبار ایک ڈالر میں فروخت

نیویارک :  امریکا کا مؤقر اخبار ”نیویارک ڈیلی نیوز“ ایک ڈالر میں فروخت ہو گیا۔

لاس اینجلس ٹائمز اور شکاگو ٹربیون کے مالک ٹرونک گروپ نے ”نیو یارک ڈیلی نیوز“ ایک ڈالر میں خریدتے ہوئے کہا کہ ہم ”نیویارک ڈیلی نیوز“ کو ٹرونک خاندان میں خوش آمدید کہتے ہیں، اس اخبار کے پلیٹ فارم سے اپنے ڈیجیٹل پریس کے کاروبار کو مزید ترقی دیں گے۔

امریکا میں 1919ء میں شروع ہونیوالے ”نیویارک ڈیلی نیوز“ نے 11 پلٹزر ایوارڈز حاصل کر رکھے ہیں۔

یاد رہے کہ سودے کے تحت ٹرونک، اخبار کیلئے خبریں مہیا کرنے کے ساتھ اس کے پنشن اور آپریٹنگ نظام کو چلائیں گے۔ ”نیویارک ڈیلی نیوز“ کا پریس اور ای پیپر الگ اور ان کی حیثیت بھی علیحدہ علیحدہ ہے۔ ویب ڈیسک

USA

Daily News

News Paper Sold for 1 Dollar

Trunk

Tabool ads will show in this div