چوہدری شوگر مل ریکارڈ ٹیمپرنگ کیس کا تفتیشی افسر تبدیل

اسلام آباد : چوہدری شوگر مل ریکارڈ ٹیمپرنگ کیس کے تفیشی افسر کو اچانک تبدیل کردیا گیا، تفتیشی افسر کی تبدیلی کے باعث تاحال چالان عدالت میں جمع نہ کرایا جاسکا۔

سابق چیئرمین ایس ای سی پی کیخلاف مقدمے کے تفتیشی افسر فاروق لطیف کو تبدیل کردیا گیا، فاروق لطیف کو اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ سے کارپوریٹ کرائم سیل تبادلہ کردیا گیا، تفتیشی افسر فاروق لطیف مقدمے کا چالان تیار کررہے تھے۔

تفتیشی افسر کی تبدیلی کے بعد تاحال مقدمے کا چالان اسپیشل جج سینٹرل کی عدالت میں جمع نہ کرایا جاسکا، چالان جمع ہونے کے بعد باضابطہ ٹرائل کا آغاز ہوگا۔ سماء

Chohadry Sugar Mills

Record Tempering Case

IO Change

Tabool ads will show in this div