روہنگیا بحران کے متعلق معلومات غلط ہے،آنگ سان سوچی
ینگون: میانمار کی رہنما آنگ سان سوچی نے کہا ہے کہ روہنگیا بحران کے تناظر میں غلط معلومات فراہم کی جا رہی ہیں۔
جرمن خبررساں ادارے کے مطابق 25 اگست سے مبینہ روہنگیا شدت پسندوں کے حملوں کے بعد سوچی کا یہ پہلا باقاعدہ بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ کہ توڑ مروڑ کر پھیلائی جانے والی ان معلومات کی وجہ سے مختلف برادریوں کے مابین مسائل بڑھ رہے ہیں اور یہ صورتحال دہشت گردوں کے مفاد میں ہے اور یہ من گھڑت خبریں جلتی پر تیل کا کام کر رہی ہیں۔
واضح رہے کہ میانمار کی فوج کی کارروائیوں کے نتیجہ میں ایک لاکھ 25 ہزار روہنگیا مسلمان گذشتہ چند دنوں کے دوران اپنا گھر بار چھوڑ کر بنگلہ دیش میں پناہ لینے پر مجبور ہوئے ہیں جہاں پہلے ہی چار لاکھ روہنگیا پناہ گزین کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ہیں۔
اقوام متحدہ اور عالمی برادری کی طرف سے روہنگیا مسلمانوں پر میانمار کی فوج کے مظالم کی مذمت کی جا رہی ہے۔ اے پی پی