نائن زیرو سے گرفتار 8 ملزمان عدالت میں پیش، 14 روز کا ریمانڈ منظور

اسٹاف رپورٹ

کراچی : ايم کيو ايم کے مرکز نائن زیرو اور اطراف سے گرفتار 8 ملزمان مزید 14 دن کيلئے پولیس کے حوالے کردیئے گئے، 4 ملزمان کيخلاف راکٹ لانچر برآمدگی کا نیا کیس بھی درج کرلیا گیا، ملزمان کو منی بس کے ذریعے عدالت لايا گيا۔

پولیس وین نہ ملی تو منی بس چل پڑی، 11 مارچ کو کراچی کے علاقے عزیز آباد میں چھاپے کے دوران گرفتار کئے گئے ملزمان کو منی بس کے ذریعے دوسری بار عدالت میں پیشی کیلئے لایا گیا، آنکھوں پر پٹی اور ہاتھوں میں ہتھکڑیاں پہنے ملزمان پر دھماکا خیز مواد اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کا الزام ہے۔

پولیس اور رینجرز کے کڑے پہرے میں عبید عرف کے ٹو، فیضان، آصف، عامر علی، عبدالقادر، نعمان، ساجد علی اور سید حسیب کو انسداد دہشت گردی عدالت پہنچایا گیا۔

پولیس نے 4 ملزمان پر راکٹ لانچر برآمدگی کا ایک اور کیس درج کرکے ریمانڈ حاصل کرلیا، پولیس کے مطابق عبید عرف کے ٹو اور دیگر 3 ملزمان کی نشاندہی پر ایک راکٹ لانچر برآمد کیا گیا۔

تمام ملزمان کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر دوبارہ پولیس کے حوالے کردیا گیا، عدالت نے ملزمان کیخلاف جلد چالان پیش کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔ سماء

Azadi March

ملزمان

myanmar

نائن زیرو

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div