کشمیری، مسئلہ کشمیر کے اہم فریق ہیں، پاکستان

اسٹاف رپورٹ

اسلام آباد  : دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر، کشمیریوں کی امنگوں اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے عین مطابق حل ہونا چاہئے، کشمیری، مسئلہ کشمیر کے اہم فریق ہیں۔

بھارتی دفتر خارجہ کے بیان کے رد عمل میں ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم کا کہنا تھا کہ کشیری عوام مسئلہ کشمیر میں اہم فریق ہیں، پاکستان بھارت کے ساتھ نتیجہ خیز مذاکرات کیلئے پُرعزم ہے۔

ترجمان نے کہا کہ مسئلہ کشمیر، کشمیریوں کی اُمنگوں کے مطابق حل ہونا چاہئے، پاکستان اور بھارت جنوبی ایشیا کی اقتصادی ترقی، عوام کی فلاح و بہبود اور امن و استحکام کیلئے اہم ستون ہیں۔

تسلیم اسلم کہتی ہیں کہ مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق استصواب رائے سے ہی ممکن ہے۔ سماء

dharna

کشمیر

surrenders

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div