جذبوں اور ایمان کی فتح کا دن،یوم دفاع آج منایا جا رہا ہے

کراچی / پشاور/ لاہور/ کوئٹہ/ راول پنڈی : ملک بھر میں 52واں یوم دفاع جوش و جذبے سے آج منایا جا رہا ہے اس موقع پر وفاقی دارالحکومت میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21،21 توپوں کی سلامی دی گئی۔

سماء کے مطابق ملک بھر میں 52 واں یوم دفاع شایان شان طریقے سے منایا جا رہا ہے، اس موقع پر وفاقی دالحکومت میں 31 اور صوبائی دالرالحکومت میں اکیس اکیس توپوں کی سلامی دی گئی۔

یوم دفاع کے موقع پر مساجد میں نماز فجر کے بعد ملک اور قوم کی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ اس دن کی مناسبت سے ملک کے تمام کنٹونمنٹس کے ساتھ مختلف شہروں میں پروقار تقاریب کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔

مختلف شہداء کی قبروں پر بھی قرآن خوانی، فاتحہ اور دعائیں مانگی گئیں۔ لاہور میں علامہ محمد اقبالؒ اور کراچی میں مزار قائد محمد علی جناحؒ کے مزاروں پر گارڈز کی پروقار تبدیلی کی تقاریب منعقد ہوئیں۔

دوسری جانب رینجرز ہیڈکوارٹرز میں بھی خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا گیا ہے، میجر شبیر شریف شہید (نشان حیدر)، میجر عزیز بھٹی شہید (نشان حیدر) سمیت دیگر شہداء کی آخری آرام گاہوں پر بھی خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا گیا ہے۔ سماء

ARMY CHIEF

DEFENSE DAY

6TH SEPTEMBER

GUN SALUTE

flypast

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div