کراچی آپریشن، وزیراعظم کا جرائم میں کمی پر اظہار اطمینان

ویب ایڈیٹر

کراچی : وزیراعظم نواز شریف کہتے ہیں کہ کراچی میں امن و امان قائم کرکے رہیں گے، آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا، شہر قائد میں امن و امان سے متعلق اجلاس میں کور کمانڈر اور ڈی جی رینجرز نے بریفنگ دی۔

وزیراعظم کراچی پہنچ گئے، امن و امان سے متعلق اہم اجلاس کی صدارت کی جس میں کراچی میں جاری آپریشن پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیراعلیٰ سندھ سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی، گورنر سندھ کو مدعو نہیں کیا گیا، کور کمانڈر کراچی اور ڈی جی رینجرز نے دہشت گردوں کیخلاف آپریشن پر بریفنگ دی۔

وزیراعظم میاں نواز شریف نے کراچی میں جاری آپریشن سے جرائم میں کمی پر اطمینان کا اظہار کیا، انہوں نے قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو خصوصی ہدایات دیں، وہ کہتے ہیں کہ قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو ہر ممکن تعاون فراہم کیا جارہا ہے، کراچی میں امن و امان قائم کرکے رہیں گے، آخری دہشتگرد کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔ سماء

burger

eid

Tabool ads will show in this div