الطاف حسین کے جانے کا وقت آگیا، عمران خان

ویب ایڈیٹر

میرپور (آزاد کشمیر) : عمران خان کا کہنا ہے کہ فرعون کی طرح الطاف حسین کا بھی وقت آگیا، ان کے جلسوں میں زندہ لاشیں بیٹھی ہوتی ہیں، پی ٹی آئی کپتان نے29 مارچ کو الیکشن جیت کر نیا آزاد کشمیر بنانے کا اعلان کردیا۔ کہتے ہیں کہ خیبر پختونخوا میں سوئٹزر لینڈ جیسا بلدیاتی نظام لائیں گے، لوگوں کو ایم این اے، ایم پی اے کے پاس نہیں جانا پڑیگا، انشاء اللہ ’’گو نواز گو‘‘ ہونے والا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے آزاد کشمیر میں انتخابی جلسے سے خطاب میں بھی ایم کیو ایم کے قائد پر وار جاری رکھے، انہوں نے کہا کہ اللہ کا فیصلہ ہے، فرعون کا بھی وقت آتا ہے، الطاف حسين کے جانے کا وقت آگيا ہے، میرپور کے شہریوں کا جذبہ دیکھ کر ایم کیو ایم کا جلسہ یاد آگیا، الطاف حسین کے جلسوں میں زندہ لاشیں بیٹھی ہوتی ہیں، حق مانگنے سے نہیں چھیننے سے ملے گا، وقت آگيا ہے لوگ خوف سے باہر نکليں۔

پی ٹی آئی کپتان کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور زرداری، آپ کی پارٹنر شپ توڑ چکا ہوں، بڑے بڑے سیاستدان ملک سے پیسہ باہر لے کر جارہے ہیں، سب سے زیادہ پیسہ نواز شریف اور زرداری کا ہے، 7 سال ميں ڈالر 60 سے 100 روپے پر پہنچ گیا، ایان علی 40 ویں بار ڈالر دبئی لے جارہی تھی، آزاد کشمیر والو! جس کا پیسہ باہر ہو اس رہنماء کو ووٹ نہ دینا۔

عمران خان نے مزید کہا کہ پختونخوا میں سوئٹزر لینڈ جیسا بلدیاتی نظام لائیں گے، لوگوں کو ایم این اے، ایم پی اے کے پاس نہیں جانا پڑے گا، اختیار عوام کے پاس ہوگا مگر احتساب اپنے ہاتھ میں رکھوں گا، انشاء اللہ ’’گو نواز گو‘‘ ہونے والا ہے، جوڈیشل کمیشن کے قیام پر مبارکباد دیتا ہوں، تاریخ میں پہلی بار الیکشن کی تحقیقات ہوں گی۔

وہ بولے کہ میرپور والو، 29 مارچ کو مایوس نہ کرنا، اسٹیٹس کو کی 2 جماعتوں کو شکست دینی ہے، بیرسٹر سلطان کامیاب ہوں گے، اگلا جلسہ کراچی میں کرنے جارہا ہوں، جو الطاف حسین کو شکست دینے کیلئے ہوگا، میرپور میں ایئر پورٹ بناکر دکھاؤں گا۔ سماء

Nawaz Sharif

moscow

galaxy

عمران خان

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div