پشاور: ڈینگی نے مزید 2 افراد کی جان لے لی، ہلاکتیں 17 ہوگئیں

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/09/Dengue-Update-Psh-Pkg-05-09.mp4"][/video]

پشاور : پشاور میں ڈينگی مچھر کے وار جاری ہیں، وائرس سے مزيد ايک خاتون اور بچہ جاں بحق ہوگئے، مرنے والوں کی تعداد 17 تک جا پہنچی۔

خیبرپختونخوا ميں ڈينگی کے کاری وار جاری ہیں، تہکال کا 4 سالہ بچہ اور ايک خاتون ڈينگی کا شکار بن گئے، اب تک اس وائرس سے 17 افراد جان کی بازی ہار چکے ہيں، اسپتالوں ميں ڈينگی کے مشتبہ مريضوں کا رش ہے، شہريوں نے انتظامات پر عدم اطمينان کا اظہار کردیا۔

گزشتہ 24 گھنٹے ميں 1500 سے زائد افراد کے ٹیسٹ ہوئے جن ميں 292 افراد ميں وائرس کی تصديق ہوگئی، اسپتال ميں مريض زيادہ جبکہ طبی عملہ کم ہے۔

محکمہ صحت خیبرپختونخوا کے مطابق ڈينگی وائرس کے شکار 406 افراد اب بھی زير علاج ہيں۔ سماء

KPK

HEALTH

17 Dead

Tabool ads will show in this div